پاکستان کے چاروں صوبوں کے انسپکٹر جنرلز ( آئی جیز ) نے نگران وفاقی حکومت سے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں۔
ہفتے کے روز چاروں صوبوں کے آئی جیز کی جانب سے وفاقی حکومت کو خطوط لکھے گئے ہیں جن میں بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی نے آئی جی اسلام آباد کو بھی گاڑی دینے کی سفارش کی ہے۔
تھریٹ اسیسمنٹ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ آئی جی اسلام آباد کو شدید خطرات لاحق ہیں، وفاقی پولیس کے پاس کوئی ایک بھی بلٹ پروف گاڑی نہیں۔
کمیٹی کے مطابق آئی جی کو غیر ملکیوں کی بیدخلی پر براہ راست دھمکی بھی مل چکی۔