سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سے ڈار فیملی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار اور بھابھی نے عام انتخابات 2023 میں شرکت کے لئے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 71 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں ہفتہ کے روز مسترد کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کی اہلیہ نے بھی این اے 71 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
دونوں ساس بہو نے این اے 71 سے مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کروائے تھے۔
ریٹرننگ آفیسر ( آر او ) کی جانب سے کاغذات میں سوشل سیکیورٹی کے واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کاغذات مسترد کئے گئے۔