کیپٹن کرنل شیر خان شہید کیڈٹ کالج طلباء کے تابناک مستقبل کی ضمانت بن گیا۔ کیڈٹ کالج میں پورے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں طلبا زیورِ تعلیم وتربیت سے بہرامند ہو رہے ہیں۔
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کیڈٹ کالج صوابی وطنِ عزیز کے اس نڈر اور بہادر سپوت کے نام پر بنا جس نے معرکہ کارگل میں شجاعت اور بہادری کی ایک تاریخ رقم کی۔
ضلع صوابی میں واقع کیپٹن کرنل شیرخان شہید کیڈٹ کالج اپنی نوعیت کی ایک منفرد اور واحد درسگاہ ہے، جہاں سے اب تک 1155 کیڈٹس فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔
Captain #KarnalSherKhan (Shaheed) N.H Cadet College
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 30, 2023
Named after the brave soul who showcased unparalleled valor during the #Kargil war, this institution has shaped 1155 cadets to date.
It stands tall, imparting not just #knowledge but a spirit of #resilience.#SamaaTV pic.twitter.com/AtoRpeQbf5
کیڈٹ کالج میں پورے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا سے بڑی تعداد میں طلبا زیورِ تعلیم وتربیت سے بہرامند ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ضم شدہ اضلاع سمیت صوبہ بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھی سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔
کرنل شیرخان کیڈٹ کالج دورِحاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق ہر سہولت سے مالا مال اپنی نوعیت کا ایک منفرد تعلیمی ادارہ ہے۔