متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، دس گرام سونا 10 درہم مہنگا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 27 دسمبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت ایک درہم بڑھ کر 250.50 درہم اور 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 10 درہم اضافے سے 2505 درہم ہوگئے۔
یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 20 دسمبر کو 24 قیراط دس گرام سونے کے نرخ 2465 درہم تھے جس میں اب 40 درہم کا اضافہ ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں بھی ایک درہم اور دس گرام میں 10 درہم کا اضافہ ہوا جو بالترتیب 232 اور 2 ہزار 320 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہوا، جس کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے ہوگئی۔