پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کر دی گئی۔
مسلم لیگ ( ن ) نے 10 ممبران کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی جس میں سابق رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی کا نام پہلے نمبر پر ہے۔
ترجیحی فہرست میں ڈاکٹر درشن لال، ڈاکٹر نیلسن عظیم اور اسفندیار بھنڈارا بھی فہرست میں شامل ہیں۔
مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے عمر کوٹ سندھ سے نیلم، ڈاکٹرطارق جاوید، سردار درشن سنگھ کو بھی ترجیحی فہرست کا حصہ بنایا گیا کہ جبکہ جگدیش چند، عامر جاوید اور انیتا عرفان بھی فہرست میں شامل ہیں۔
پارٹی قائد نواز شریف ، پارٹی صدر شہبازشریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے فہرست کی منظوری دی۔