متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد بڑی کمی ہوگئی، دس گرام سونا 15 درہم سستا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 23 دسمبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 1.5 درہم گرنے کے بعد 248.75 درہم اور 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 15 درہم کمی سے 2487.50 درہم ہوگئے۔
یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 14 دسمبر کو 24 قیراط دس گرام سونے کے نرخ 2467.50 درہم تھے جس میں اب تک 32.75 درہم کا اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں بھی 1.50 درہم اور دس گرام میں 15 درہم کم ہوئے، جو بالترتیب 230.25 اور 2 ہزار 302.50 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان میں فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 19 ہزار 300 روپے پر آگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس 2 ڈالر کمی سے 2072 ڈالر کا ہوگیا۔