پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سابق چیئرمین نورعالم خان نے جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
عام انتخابات 2024 سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سابق چیئرمین نورعالم خان نے جے یو آئی ( ف ) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج آج چارسدہ میں مولانا عطاالرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کریں گے۔
پریس کانفرنس آج شام 6 بجے نورعام خان کی ہریانہ چارسدہ روڈ پر رہائشگاہ میں ہوگی۔
نورعالم خان 2008 میں پیپلزپارٹی اور2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ممبر قومی اسمبلی ( ایم این اے ) رہے تھے جبکہ 2024 کے انتخابات میں انہوں نے ٹکٹ کے لئے جے یو آئی ف کا انتخاب کیا ہے۔
دوسری جانب جے یو آئی ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری کی جانب سے نور عالم کی پارٹی میں شمولیت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔