سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ہوگیا، فی اونس نرخ 17.60 ریال جبکہ دس گرام قیمت 5.70 ریال بڑھ گئی۔
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹوں میں جمعہ 21 دسمبر 2023ء کو سونے کے نرخ میں مسلسل دوسرے روز اضافے کا رجحان رہا۔
رپورٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.57 ریال اضافے سے 247.64 ریال (دس گرام 2 ہزار 476.40 ریال)، 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.52 ریال بڑھ کر 227.01 (دس گرام 2 ہزار 270.10 ریال) اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.50 ریال اضافے سے 216.69 (دس گرام 2 ہزار 166.90 ریال) رہی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.42 ریال بڑھ کر 185.73 (دس گرام ایک ہزار 857.30 ریال) اور 14 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 0.33 ریال اضافے سے 144.46 (دس گرام ایک ہزار 444.60 ریال) ریکارڈ کئے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو سعودی عرب میں فی اونس سونے کی قیمت 17.60 ریال بڑھ کر 7 ہزار 702.52 ریال (2053.48 ڈالر) جبکہ ایک کلو سونے کے نرخ 565.87 ریال اضافے کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 643.47 ریال ہوگئے۔