متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، دس گرام سونا 30 درہم اضافے سے 2502.50 درہم پر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 22 دسمبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 3 درہم اضافے سے 250.25 درہم پر آگئی۔
متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 30 درہم اضافے کے بعد 2502.50 درہم ہوگئے۔
یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 14 دسمبر کو 24 قیراط دس گرام سونے کے نرخ 2467.50 درہم تھے جس میں اب تک 32.75 درہم کا اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں بھی 2.75 درہم اور دس گرام میں 27.50 درہم کا اضافہ ہوا ہے، جو بالترتیب 231.75 اور 2 ہزار 317.50 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 800 روپے پر آگیا۔