بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل پانچویں ہفتے اضافہ ہوگیا۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے جاری 15 دسمبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 20 ماہ کی بلند ترین سطح 615.97 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 دسمبر تک ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 9.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جو پچھلے 4 ہفتوں میں مجموعی طور پر 16.5 ارب ڈالر ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق نومبر میں 2.9 ارب ڈالر حاصل کرنے کے بعد دسمبر میں بھارتی قرض اور ایکویٹی مارکیٹوں میں اب تک 9.2 ارب ڈالر کی خالص آمد دیکھی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیسرے ہفتے اضافہ چار ماہ کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا، بھارتی روپے میں امریکی ڈالر کی قدر 25 اگست کے بعد سب سے زیادہ اضافے سے 82.94 سے بڑھ کر 83.40 روپے تک پہنچ گئی تاہم جمعہ کو شرح تبادلہ 83.14 روپے رہے۔
FOREIGN EXCHANGE RESERVES (in million U.S. dollars)
|
Dec 15 , 2023 |
Dec 08 , 2023 |
Foreign currency assets |
545,048 |
536,699 |
Gold |
47,577 |
47,130 |
SDRs |
18,323 |
18,188 |
Reserve Tranche Position |
5,023 |
4,842 |
Total |
615,971 |
606,859 |