جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی چارلس یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پندرہ افراد کو ہلاک کردیا۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق چارلس یونیورسٹی میں مسلح طالب علم نے اندھادھند فائرنگ کی۔جس سے پندرہ افرادہلاک اورچوبیس سے زائد زخمی ہوئے،زخمی ہونے والوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نےواقعےکی اطلاع ملتےہی فوراً یونیورسٹی کا کنٹرول سنبھال لیا،اورمبینہ حملہ آورکوہلاک کردیا,حملہ آورکی تاحال شناخت بتائی نہیں گئی،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔