متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، دس گرام سونا 7.5 درہم مہنگا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 21 دسمبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 0.75 درہم اضافے سے 247.25 درہم پر آگئی۔
متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 7.5 درہم اضافے کے بعد 2472.50 درہم ہوگئے۔
یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 14 دسمبر کو 24 قیراط دس گرام سونے کے نرخ 2467.50 درہم تھے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں بھی 0.75 درہم اور دس گرام میں 7.5 درہم کا اضافہ ہوا ہے، جو بالترتیب 229 اور 2 ہزار 290 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان میں فی تولہ سونا 900 روپے اضافے سے قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے پر آگیا۔