ڈسکہ میں گیپکو سب ڈویژن ستراہ میں نامعلوم چورلاکھوں روپےمالیت کے ٹرانسفارمر اور سرکاری سامان سمیت گیپکو اہلکاروں کا ذاتی سامان چرا کر رفوچکر ہو گئے۔
ڈسکہ سب ڈویژن ستراہ میں چوری کی بڑی واردات پیش آئی ہےجہاں چور ڈیوٹی پر سرکاری ملازمین کو باندھ کر 10 ٹرانسفارمرکا کاپر،لیپ ٹاپ،2 موٹرسائیکل اورموبائل سمیت200 میٹر،1عددبیٹری اوردیگرقیمتی سامان لے اڑے،چور حفاظتی تاروں کو کاٹ کردفترمیں داخل ہوئے اور 4 گھنٹےتک لوٹ مارکرتے رہے،چوروں کی جانب سے ملازمین پر تشدد بھی کیا ۔
واردات میں چوری ہونےوالےسامان کی مجموعی طورپرمالیت17لاکھ روپےبتائی جا رہی ہے۔تھانہ ستراہ پولیس نے واقعےکامقدمہ درج کرلیا،پولیس کاکہنا ہےکہ نامعلوم چوروں کی تلاش جاری ہے،جلد تلاش کرکےگرفتارکرکے پابندِسلاسل کیا جائے گا۔