پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے تین اہم رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
خوشاب سے بھی پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے اور سابق ایم این اے احسان اللہ ٹوانہ سمیت 3 اہم رہنما پارٹی چھوڑ گئے ہیں۔
پارٹی چھوڑنے والوں میں احسان اللہ ٹوانہ، ملک زبیر اترا اور انجینئر گل اصغر شامل ہیں جبکہ تینوں رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
تینوں رہنما آج راولپنڈی میں آئی پی پی کی قیادت سے ملیں گے اور ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان ہوگا۔