نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کٹاس راج مندر چکوال کے دورے کیلئے بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانی ناظم الاموراعزاز خان نے کہا ہم چاہتےہیں ہندو یاتریوں کا پاکستان میں سفر محفوظ اور قیام یادگار ہو ، انیس سو چوہتر کے معاہدے کے تحت ہر سال ہزاروں بھارتی سکھ اور ہندو یاتری پاکستان کا دورہ کرتے ہیں ، معاہدے کے تحت دونوں ملک مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے ایک دوسرے کے شہریوں کو ویزہ دینے کے پابند ہیں ۔62 یاتریوں کو 19 سے 25 دسمبر تک کے ویزے جاری کئے گئے۔