ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے گیس قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف اوگرا دفتر کے باہر احتجاج کیا مذاکرات کے بعد تاجروں کو 31 دسمبر تک بلوں کی تاریخ میں توسیع مل گئی۔
رپورٹس کے مطابق گیس قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف جڑواں شہروں کے ہوٹلز مالکان سڑکوں پر نکل آئےاوگرا دفتر کے باہر احتجاج کے دوران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مذاکرات دوبارہ کرنے کی یقین دہانی پر تاجروں نے احتجاج عارضی طور پر ختم کردیا ۔
احتجاج کے بعد اوگرا حکام نے تاجروں سے مذاکرات کیے اور گیس کے بلوں میں اکتیس دسمبر تک توسیع اور دو دن بعد دوبارہ مذاکرات کی یقین دہانی کرائی جس پر تاجروں نے احتجاج پرامن طور پر ختم کردیا تاجروں کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیمنہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر تک پھیلا دیا جائے گا۔