ڈی آئی جی ا ٓپریشنز کے دفتر کے سامنے ڈاکوؤں کےہاتھوں پولیس اہلکار اور بیٹے کے قتل کے واقعے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق پولیس اہلکار اس کے بیٹے کے قتل کا مقدمہ مقتول کانسٹیبل اشرف کے بھانجے کی مدعیت میں درج کیا گیاہے ، ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول گولڑہ شریف میں بطور ٹیچرتعینات ہوں، ماموں ڈیوٹی سےواپس آئےتودومشکوک موٹرسائیکل سوارچوری کررہےتھے،میرے ماموں کاموٹرسائیکل 2ہفتے قبل بھی اسی جگہ سے چوری ہوا تھا،ماموں نےان کو پکڑنے کی کوشش کی توملزمان نے فائرنگ کردی،میراکزن ذیشان بھی زمین پرگرےوالد کواٹھانے آیا تواس کوبھی 3 گولیاں ماریں،ملزمان فائرنگ کےبعدفرارہوگئے،ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔