پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے سرکاری سکول میں امتحان سے پہلے سوالیہ پرچے سوشل میڈیا پر لیک ہو گئے۔
ضلعی محکمہ تعلیم فیصل آباد کے مطابق سکولوں میں پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کے تحت سیکنڈ ٹرم کے امتحانات جاری ہیں اس دوران امتحان سے پہلے سوالیہ پرچے سوشل میڈیا پر لیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 192 آربی کے ٹیچرز نے مختلف سبجیکٹس کے سوالیہ پرچے پیپر سے پہلے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے۔
اسکول ہیڈ مسٹریس سمیت دو ٹیچرز کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔