ایبٹ آباد میں گیس بھرجانےسےماں اپنےچاربچوں سمیت جاں بحق جبکہ والد بے ہوش ہوگیا۔
ایبٹ آباد تھانہ نواں شہرکی حدود کھولے چوناکاری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، کمرےمیں گیس بھرجانےسےایک ہی خاندان کےپانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونےوالوں میں ماں اورچاربچےشامل ہیں۔
پولیس کےمطابق کمرے میں گیس کاہیٹرجلاکرسوگئےتھےجس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، پولیس نےتمام نعشیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی جہاں ڈاکٹروں نے پانچ افراد کی موت کی تصدیق کر دی، جس کے بعد تمام نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔