وفاقی پولیس لائن نے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے بجائے ٹریننگ سرٹیفکیٹ کے عوض لائسنس کا اجرا اور تجدیدکیلئے 2روزہ ٹریننگ سے مشروط کردی۔
وفاقی پولیس لائن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی پولیس نے اسلحہ لائسنس کا اجرا اور رینیول 2 روزہ ٹریننگ سے مشروط کر دی ضلعی انتظامیہ یا وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس بنوانے سے پہلے ٹریننگ لازم ہوگی۔وفاقی پولیس لائن کی شوٹنگ رینج پر شہری دو روز کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔
Arms Lic Trg 121223 by Farhan Malik on Scribd
نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق کریکٹر سرٹیفکیٹ کے بجائے ٹریننگ سرٹیفکیٹ کے عوض لائسنس کا اجرا یا تجدید ہوگی۔ شہری معمولی فیس کے بعد عام فائرنگ کے مقابلے یا اسلحہ استعمال کے لیے آ سکیں گے۔