جمعیت علما اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے خدانخواستہ مولانافضل الرحمان کوکچھ ہواتوکون ذمہ دارہوگا؟اگرسازش ہےتو یہ سازش کون کررہا ہے؟ کیا یہ مولاناکوعوام سے دور رکھنےکی سازش تو نہیں؟
ایک بیان میں حافظ حمداللہ کا کہنا تھا یہ سکیورٹی تھریٹ صرف مولاناکوکیوں؟سکیورٹی نہیں دی توکیوں نہیں دی،کیایہ آپ اورحکومت کی ناکامی نہیں؟تھریٹ کےباوجود کیا آپ نےفول پروف سکیورٹی دی؟
حافظ حمداللہ نے کہا کہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکتےتومستعفی ہوکرناکامی کااعتراف کریں،وزیرداخلہ بتائیں آپ کی ذمہ داری خبردیناہےیاسکیورٹی دینا ہے؟