قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹر شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث چھ ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر ہو گئیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شوال ذوالفقار کے دائیں کندھے میں اے سی جوائنٹ سپرین کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، تاہم ان کی واپسی کا فیصلہ مناسب وقت پر ہو گا، اس دوران ٹیم فزیو ان کی انجری کو دیکھیں گی۔
ترجمان کے مطابق شوال ذوالفقار نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئی تھیں،
شوال ذوالفقار کو انجری کےبعد ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے دائیں کندھے کا ایکسرے کروایا گیا۔جس میں ان کے کندھے میں اے سی جوائنٹ سپرین کے ہونے کا انکشاف کیا۔