ملک بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلر کیخلاف قانون نافذ کرنے والوں اداروں کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے، کریک ڈاؤن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 500 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
حکام کے مطابق 26 نومبر سے 3 دسمبر تک ملک بھر میں ملزمان سے مزید 716 کلو منشیات ضبط کرلی گئی جبکہ اس دوران 43 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف 35 مقدمات درج کرلیے گئے۔
اعداد وشمار کے مطابق آپریشن کے دوران بلوچستان سے 1691 کلو گرام، کے پی سے 28 کلوگرام، گلگت سے 136 کلو گرام، پنجاب سے 51 کلوگرام اور سندھ سے 43 کلو گرام منشیات ضبط کی گئیں
🚨 Govt's Vigilant Stand Against Drugs! 🛑💊
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 9, 2023
In the latest #crackdown (Nov 26 - Dec 3), a staggering 716 kg of drugs were seized nationwide, with 35 cases registered and 43 #arrests made.#Balochistan leads with 1691 kg seized, followed by #KP (28 kg), #Gilgit (136 kg), #Punjab… pic.twitter.com/GstwAP9lcg
واضح رہے کہ یکم ستمبر سے اب تک کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے 40764 کلو منشیات برآمد اور 539 سے زائد مجرمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ متعلقہ اداروں نے بلوچستان سے 80 کلو گرام ہیروئن، 1089 کلو چرس اور 520 کلو افیم اور گلگت سے 128 کلو گرام چرس اور 56 کلو افیم ضبط کی، اس کے علاوہ پنجاب سے 33 کلو گرام اور سندھ سے 85 کلو گرام چرس ضبط ہوئی۔ اب تک کے کریک ڈاون کے دوران ملک بھر سے 368 کلو ہیروئن، 12503 کلو چرس، 885 کلو میتھ اور 1620 کلو افیم ضبط کی جاچکی ہے۔