کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 3 افراد جاں بحق جبکہ کرورڑوں کا سامان خاکستر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائدو کے علاقے عائشہ منزل کی عرشی مارکیٹ کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں کرتے رہے۔
چیف آفیسرفائر بریگیڈ آفیسر اشتیاق احمد کے مطابق آگ 5 بجے کے47 منٹ پر لگی اور 12گاڑیاں،دواسنارکل،دوواٹرباووزر آگ بجانے میں مصروف ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق آگ ابتدائی طور پر ایک فوم ( بیڈ میٹریس ) فروخت کرنے والی دکان میں لگی،آس پاس کی دکانیں بھی اسی کاروبار کی ہیں ، جس کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ عرشی سینٹر کے اوپر والی منزلوں پر رہائشی فلیٹس ہیں ، اوردکانوں میں لگنےوالی آگ اوپرعمارت تک پہنچ گئی۔ باہر نکلنے کے لئے پولیس کا ریسکیو آپریشن جاری ہے
مارکیٹ میں کام کرنے والے ملازم نے دعویٰ کیا کہ دکاندارگیس سیلنڈر سےکام کررہا تھا وہ لیک ہوااوراگ بھڑکی ، دکاندارپانی کا کولرلینےبھاگےاتنےمیں پوری مارکیٹ میں آگ پھیل گئی اوردکاندارجھلس کرزخمی ہوا ہے۔
دوسری جانب رینجرز اور پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور اس کو تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار دیا گیا ہے۔