رکن پنجاب اسمبلی اور آئی پی پی رہنما شعیب صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مبارکبادپیش کرتا ہوں، سردار تنویر الیاس آئندہ الیکشن میں بھی وزیراعظم آزاد کشمیر ہوں گے۔
شعیب صدیقی کا کہناتھا کہ صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان آزادکشمیر کو ترقی یافتہ خطہ بنائیں گے، آئی پی پی گلگت بلتستان الیکشن میں تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری، گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی اپنی حکومت بنائیں گے، ہم 30 سےزائد سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کررہےہیں۔





















