پی ٹی آئی کو پشاورمیں ورکرز کنونشن کرنے کی اجازت مل گئی، ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو6 دسمبرکو ورکرزکنونشن کی اجازت دے دی گئی
رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو6 دسمبرکو پشاور میں ورکرزکنونشن کی اجازت دے دی جس کا اعلامیہ ضلعی انتظامیہ نے جاری کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق منتظمین سیکیورٹی ضابطہ اخلاق کے پابند ہوں گےاسلحے کی نمائش پر پابندی ہو گی جبکہ ریاست مخالف نعرے بازی اور سیاسی نفرت پر مبنی تقریروں کی اجازت نہیں ہو گی۔