ایران،امریکہ امن معاہدہ،پاکستان علماء کونسل کے چئیرمین علامہ حافظ طاہر اشرفی نے حکومتِ پاکستان کی سفارتی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستان علماء کونسل کےچئیرمین علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ایران۔امریکہ امن معاہدہ پوری دنیا کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں،امن معاہدے میں تعاون پر سعودی عرب، ترکی، قطر اور دیگر برادر ممالک کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
پاکستان علماء کونسل کی 19 جون کو جمعہ کے روز یومِ تشکر اور یومِ دعا منانے کی اپیل
انہوں نےمزیدکہا ایران اورامریکہ کا پاکستان پر اعتمادسفارتی کامیابی کی علامت واضح علامت ہے،امن کی یہ پیشرفت فلسطین اورکشمیر میں بھی مثبت اثرات مرتب کرےگی،پاکستان نے ایک بار پھر خطے اور عالمِ اسلام میں مثبت کردارادا کیا،عالمی امن کے لیےپاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور ہمیں اپنی عسکری اورسول قیادت پرفخرہے،اللہ کا شکر ہےکہ پاکستان کوعالمی امن کے لیےکردار ادا کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔





















