بجٹ کے اگلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز شاندار تیزی کے ساتھ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی 4414 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی،،ہنڈریڈ انڈیکس نے 4518 پوائنٹس بڑھکر 176918 پوائنٹس کو چھو لیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 173000 ، 174000 ، 175000 اور 176000 پوائنٹس کی چار حدیں ایک ساتھ بحال ہوگئیں،اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بجٹ کو مارکیٹ اور سرمایہ کاروں نے ویلکم کیا ہے۔





















