نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سمندرپار پاکستانیوں کےلیے شاندار سہولت متعارف کردی۔
ترجمان نادرا کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نادرا کی جدید ترین سہولت کی بدولت پاکستان میں مقیم کسی بھی شخص کو پاور آف اٹارنی کا اجراء انتہائی آسان کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نادرا بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پاورآف اٹارنی جاری کرے گا، جدید ترین سہولت سے پاورآف اٹارنی کا اجرا انتہائی آسان کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاور آف اٹارنی بنوانےکیلئے پاکستانی مشن آنے کی ضرورت نہیں بلکہ 6 آسان مراحل میں ضروری کارروائی کے بعد گھر بیٹھے ڈیجیٹل پاورآف اٹارنی حاصل کریں۔