جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
ترجمان حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ابابیل ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے شہر ناقورہ میں اسرائیلی فوج کے ایک کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔
بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی فورسز نے حداثا شہر کے جنوبی نواح میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع کو دو ڈرونز کے ذریعے اور بیوفورٹ قلعے کے قریب راکٹ اور توپ خانے کی گولہ باری سے نشانہ بنایا۔ حملے میں 4اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیلی علاقے قلقیلیہ میں پٹرول اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کرنیوالے 2 مشتبہ افراد جوابی کارروائی میں مارے گئے۔






















