گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد استحکام پاکستان پارٹی اوراسلامی تحریک پاکستان نےمشترکہ طور پر بہترین حکومت بنانے کا اعلان کردیا ۔
گلگت میں پریس کانفرنس میں مرکزی جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی خالد محمود اور اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماء شیخ مرزا علی نے سات جون کو ہونے والے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں ایک ساتھ حصہ لینے اور باہمی طور پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ماضی کی دیگر حکومتوں سے الگ اور منفرد حکومت بناکر ایسی مثالی حکومت بنائینگے جو صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنے والی حکومت قائم کرینگے ۔




















