ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کا معاملہ ایوان تک پہنچ گیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی اے این ایف سے جامع رپورٹ طلب کرلی۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں انمول عرف پنکی کیس پر بحث کی گئی اور معاملے کا باضابطہ نوٹس لے لیا گیا۔
چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم نے ڈی جی اے این ایف کو آئندہ اجلاس میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ مکمل رپورٹ پیش کی جائے کہ انمول عرف پنکی کس کس کو منشیات سپلائی کر رہی تھی۔
چیئرمین کمیٹی کے مطابق یہ بھی بتایا جائے کہ منشیات کن افراد تک پہنچائی گئیں، اور کس نوعیت کے نیٹ ورک میں یہ معاملہ شامل تھا۔
سینیٹر ثمینہ زہری نے اجلاس میں کہا کہ انہوں نے خبروں میں دیکھا کہ ایک کرمنل خاتون دھڑلے سے عدالت جا رہی ہے۔ یہاں منشیات فروش اور ڈاکو کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ کیا ہم یہاں مرنے کے لیے بیٹھے ہیں۔






















