پی ایس ایل 11 کے اہم میچ میں عثمان خان کی سنچری کی بدولت حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 214 رنز کا ہدف تین گیندیں قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
عثمان خان نے 47 گیندوں پر 101 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے، کپتان مارنس لبوشین 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 214 رنز کا ہدف دیا تھا۔





















