ٹی 20 ورلڈ کپ میں مبینہ فکسنگ اسکینڈل کا انکشاف،کینیڈین کپتان دلپریت باجوا اور بشنوئی گینگ کے درمیان تعلق سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ فکسنگ میں لارنس بشنوئی گینگ کے ملوث ہونےکا انکشاف ہوا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اسکینڈل کی تحقیقات شروع کر دیں
کینیڈا اور نیوزی لینڈ میچ میں مبینہ فکسنگ کے شواہد تلاش کیے جا رہے ہیں،کینیڈا کے کپتان دلپریت باجوا نے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک اوور میں 15 رنز دیے تھے۔





















