افغان شہریوں کی طالبان رجیم اور ملا ہیبت اللہ کیخلاف مہم زور پکڑنے لگی۔ افغان طالبان رجیم کی معاشی پالیسیوں سے تنگ افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد کی اپیل کر دی۔
ننگرہار میں طالبان کور ہیڈ کوارٹر کے سامنے سے افغان شہری کا فیلڈ مارشل کے نام محبت بھرا پیغام جاری کیا۔ پاکستانی عسکری قیادت سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے افغان شہری کا کہنا تھا غربت اور بیروزگاری سے افغانستان کے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو چکے۔
افغان شہری نے اپنے پیغام میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ہمیں ہندوستان کے آلہ کار ہیبت اللہ کے جبر سے نجات دلائیں۔ ایران کے حوالے سے آپ کے حالیہ اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے اور ہمیں بھی اپنی پناہ میں رکھے ، اللہ آپ کو کامیابی عطا فرمائے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان شہری پرچی پر درج تحریر کے ذریعے بھی پاکستان اور اس کی عسکری قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار کر رہا ہے۔




















