اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف 16 اوورز میں بآسانی حاصل کر لیا، اور ایونٹ میں اپنی چوتھی کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی۔
میچ میں سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 58 رنز بنائے، جبکہ ڈیون کونوے 36 گیندوں پر 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کپتان شاداب خان نے بھی 16 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب کراچی کنگز کو پی ایس ایل 11 میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔






















