ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل 3 رکنی ٹیم کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔
میڈیکل ٹیم میں الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی، پمز کے ڈاکٹر محمد عارف اور ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹر آفاق شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے آنکھوں کے مسائل سے متعلق شکایت کی تھی جس کے بعد تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
طبی معائنہ جیل اسپتال میں تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا جبکہ میڈیکل ٹیم جدید آلات بھی ساتھ لائی تھی تاکہ نظر اور آنکھوں کی مکمل جانچ کی جا سکے۔
اس دوران جیل اسپتال کے طبی عملے نے بھی میڈیکل ٹیم کی معاونت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم نے بشریٰ بی بی کے لیے آنکھوں کے قطرے تجویز کیے ہیں۔





















