سی ٹی ڈی کی پنجاب کی مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں،فتنہ الخوارج کےخطرناک خودکش بمبارغازی مرجان سمیت 16 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
سی ٹی ڈی نےپنجاب کےمختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی ہے،جس فتنہ الخوارج کے خطرناک خودکش بمبارغازی مرجان سمیت 16 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جھنگ سےفتنہ الخوارج کےخطرناک بمبارغازی مرجان کو خود کش جیکٹ سمیت گرفتارکیاگیا،سرگودھا سےحساس اداروں پرحملے میں ملوث خطرناک دہشت گرد ملے خان کو گرفتار کیا گیا، گرفتاردہشت گردوں سےخودکش جیکٹس،دھماکہ خیزمواد اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
حکام کےمطابق کارروائی خوشاب،میانوالی،راولپنڈی،جھنگ، بھکر،لاہور،فیصل آباد میں کی گئی،انٹیلی جنس اطلاعات پرچکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ،حافظ آباد،گوجرانوالہ میں بھی کارروائی کیں۔
گرفتاردہشت گرد پولیس چوکیوں پرحملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے،رواں ہفتے2830 کومبنگ آپریشنز کےدوران190مشتبہ افراد گرفتار کیا جاچکا ہے۔






















