ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ کہا کہ امریکا ایران کے مؤقف اور اصولوں کو سمجھ چکا۔ انہوں نے کہا اب فیصلہ امریکا نے کرنا ہے وہ ہمارا اعتماد حاصل کر سکتا ہے یا نہیں؟
ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو ممکن بنانے میں پاکستان کی کوششوں کے شکرگزار ہیں۔ ایرانی وفد نے مستقبل پر مبنی تجاویز پیش کیں۔ مخالف فریق اس مرحلے میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
دوسری جانب امریکا نے ایران کو فائنل آفر دے دی ۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ڈیل نہیں ہوئی، بہترین پیشکش کرکے جارہے ہیں ۔ ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی واضح یقینی دہانی چاہیے ۔ جواب کا انتظار ہے۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم نے لچک کا مظاہرہ کیا ۔ تہران نے شرائط قبول نہیں کیں ۔ کہا پاکستان نے امن کیلئے تعمیری کردار ادا کیا۔





















