لاہور میں دو سوشل میڈیا انفلوئنسر خواتین سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ خواتین سے رابطہ کیا اور برانڈ کی ویڈیو بنانے کے بہانے انہیں اسٹوڈیو بلایا، جہاں اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کی گئی۔
متاثرہ خواتین کی درخواست پر 3 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔






















