کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک گھر میں خاتون اور تین بچوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا گیا۔ مقتولہ کے والد اسلم بلوچ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی گلستان جوہر بلاک 5شیر محمد گوٹھ گھر سے خاتون اور 3بچے کی لاشیں ملنے کا مقدمہ مقتولہ کے والد اسلم بلوچ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ قتل کے الزام میں پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔
مدعی نے الزام لگایا کہ اس کے داماد ارشد نے بیٹی اور نواسوں کو قتل کیا۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم ارشد کیخلاف پہلے بھی ایک مقدمہ درج ہوا تھا۔
دوسری جانب خاتون اور بچوں کی لاشیں سرد خانے میں موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔