لاہور کے سروسز اسپتال کی تین منزلہ عمارت کا ایک زیرتعمیر حصہ گرگیا ہے، امدادی ٹیموں نے لائف لوکیٹر کے ذریعے ملبے میں تلاشی شروع کردی ہے۔
نگراں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں افسوناک واقعہ پیش آیا،واقع شارٹ سرکٹ کے نیتجے میں پیش آیا، یہاں ہلکا دھماکا بھی ہوا ہے، جس کے بعد تمام لوگ پہلے ہی عمارت سےنکل گئے تھے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کا نے کہا کہ دھواں پھیلنے پرمزدوروں نے وہاں سےنکلنا شروع کردیا تھا، کوئی بھی زخمی ہوا ہے نہ ہی کوئی بھی موت ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چھت گری ہے۔