کفایت شعاری اقدامات کے تحت وفاقی حکومت 154 ارب روپے بچانے کے لیےتوانائی کی بچت،اسمارٹ لاک ڈاؤن اور محدود تجارتی سرگرمیوں کے پلان پر غور کررہی ہے۔
ذرائع کےمطابق موٹرسائیکل اوررکشہ صارفین کو پیٹرول پر مخصوص سبسڈی دی جائے گی،موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو 20 سے 30 لیٹر ماہانہ سبسڈی دینے کی تجویز سامنے آئی ہے،سبسڈی کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرایا جائے گا،حکومت موبائل ایپ کے ذریعے موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈائزڈ پیٹرول دے گی۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ کفایت شعاری اقدامات کے باعث اخراجات میں کمی سے بڑی بچت ہوگی،سبسڈی سے متعلق حتمی فیصلہ اعلیٰ سطح مشاورت کےبعدکیا جائے گا،صدر،وزیراعظم اور چاروں وزرائے اعلیٰ کی مشاورت بھی متوقع ہے۔





















