ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے پر غور شروع کردیا،ایرانی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے حکومت پر این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
پارلیمنٹ سمیت متعلقہ ادارے این پی ٹی سے ایران کے دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں، واضح ہو چکا ہے کہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچا،این پی ٹی سے نکلنے کا مطلب ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں ہے۔
ایرانی میڈیا کاکہنا ہےکہ این پی ٹی کےتحت آئی اے ای اے کو یقینی بنانا ہےکہ ایران کو پُرامن نیوکلیئر ٹیکنالوجی اور آلات تک رسائی ملے،ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پرامریکا اوراسرائیل کے حملے جاری ہیں، آئی اے ای اے مذمت تک نہیں کر رہی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اقدام کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکا اور اسرائیل کی جاسوسی سے بچنا ہے۔





















