وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ن لیگ کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں 23 مارچ 1940 کو پاکستان کا خواب دیکھا گیا، پاک و ہند کے پسے ہوئے مسلمانوں نے 7 سال میں پاکستان بنا دیا، ڈاکٹروں نے قائد اعظم سےکہا آپ جدوجہد نہ کریں آپ کی صحت ٹھیک نہیں رہتی، قائد اعظم نےڈاکٹرز کو کہا میری جان لیوا بیماری کے حوالے سے کسی کو پتہ نہ لگے۔
احسن اقبال کا کہناتھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اُس کے بعد پاکستان بنانے کی جدوجہد تیز کر دی،قائد اعظم نے اپنی بیماری کی حالت میں حصول پاکستان کی جدوجہد کو منزل تک پہنچایا، قائد اعظم نے اپنی زندگی کو داؤ پر لگا کر پاکستان بنایا، ہمیں بھی قائداعظم جیسی محنت اورجدوجہد کرنےکی ضرورت ہےتاکہ ملک ترقی کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط دفاع کا حامل ملک ہے، ہم نے ترقی کی ہے لیکن رفتار کم تھی ،جسے تیز کرنا ہے،مئی میں فیلڈ مارشل کی قیادت میں ثابت کیا ہم کتنےچوکس ہیں،پاکستان دفاعی صلاحیت کا پوری دنیا پر سکہ جم گیا،اسرائیل اسلامی ممالک کے خلاف سازش کر رہا ہے،ہم پر بھارت اور اسرائیل نے مل کر حملہ کیا تھا ۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالٰی کی ایک نعمت اور تحفہ ہے، ہمیں اپنے بززگوں کی طرح محنت کرکے مزید کامیاب ہونا ہے،ہمیں سب سے بڑا چیلنج معیشت کو ٹھیک کرنا ہے،اگرآئی ایم ایف کے مقروض رہیں گےتوکبھی خود مختار نہیں ہوسکیں گے،بھٹو،جنرل ضیا،غلام اسحاق اورنواز شریف پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اِن چاروں قائدین کے باعث پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیربنا، پاکستان کی ترقی کے لئے دفاع مضبوط ہونا چاہیے، ہمیں احساس کمتری اور ہر وقت تنقیدی سوچ سے باہرنکلنا ہوگا، پاکستان کے دشمنوں نے ہمیں نفسیاتی جنگ میں دھکیل دیا ہے،ایسے لوگ آگئے جو فوج اور سیکیورٹی ایجنسیوں کوگالیاں دیتےہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اعتماد کے ساتھ پاکستان کی تعمیر کرنی ہے،آج ہم پھر عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو عظیم قوم بنائیں گے، فوجی کے کپتان شادی کے بعد ہنی مون کی درخواست نہیں دیتے، اگر کپتان کی یونٹ وزیرستان جائے تو وہ وہاں ڈیوٹی پرپہنچ جاتا ہے، معرکہ حق کی طرح ہم نے معرکہ ترقی بھی جیتنا ہے، 24کروڑ لوگوں کیلئےلمحہ فکریہ کہ ہم ڈالر خرچ کرتے ہیں لیکن ڈالر کماتےنہیں،ہمیں برآمدات والا تاجر بھی بننا ہے تاکہ ڈالر کما سکیں۔





















