پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز اسلام آباد یونائٹیڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی ایونٹ کے آئندہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے لئے کھیلیں گے جبکہ ان کے بدلے فاسٹ باؤلر حسن علی کراچی کنگز میں چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ کراچی کنگزکو بڑا دھچکا، کپتان عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوگئے
کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا پہلا راؤنڈ سلور پک اپنے دوسرے راؤنڈ سلور پک کے بدلے حاصل کیا۔
پی ایس ایل 9 کے پلیئر ڈرافٹ سے پہلے فرنچائزز کی جانب سے ریلیگیشن کی کامیاب درخواستوں میں لاہور قلندرز کے مرزا طاہر بیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس اور کراچی کنگز کے میر حمزہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا، محمد عامر بھی چھوڑ گئے
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہی رہیں گے جبکہ عماد وسیم کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں کھیلیں گے۔
پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں منعقد کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے فرنچائزز کو ڈرافٹنگ کی تاریخ 13 دسمبر دے دی ہے۔