وزارت برائے قومی صحت نے کہا ہے کہ رواں سال کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کے آخری مرحلہ کاآغاز پیر سے ہو چکا ہے، مہم کے دوران4 کروڑ 43 لاکھ 55 ہزار 341بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کاہدف مقرر کیاگیا ہے، مہم 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔
منگل کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کی آخری قومی انسداد پولیو مہم کا آخری فیز 27 نومبر سے 3 دسمبر تک چلے گا۔ پولیو مہم کا پہلا فیز13 تا 17 نومبرکو شمالی وزیرستان میں ہو چکا ہے۔ مہم کا دوسرا فیز 20 تا 24 نومبر جنوبی خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں منعقد ہوا تھا۔ قومی انسداد پولیو مہم کا آخری فیز ملک بھر میں جاری ہے۔ قومی انسداد پولیو مہم کا تیسرا فیز 7 روز میں مکمل ہو گا.
بیان کے مطابق تیسرے فیز میں پانچ روزہ پولیو مہم، دو کیچ اپ ڈیز ہیں۔ کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 4 کروڑ 43 لاکھ 55 ہزار 341بچے قومی انسدادپولیو مہم کا ہدف ہیں ، پنجاب کے 36 ، کے پی کے 36،بلوچستان 36 اضلاع میں پولیو مہم منعقد ہو گی،سندھ کے 30 اضلاع، اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم چلے گی،آزادکشمیر 10 ،گلگت بلتستان 10 اضلاع میں قومی پولیو مہم ہو گی۔
ترجمان کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 25 لاکھ 65 ہزار 65بچوں کو پولیو ڈراپس پلائے جارہے ہیں۔ سندھ میں 1 کروڑ 29 لاکھ 5 ہزار 665بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہورہی ہے۔
خیبرپختونخوا میں 74 لاکھ 76 ہزار 456بچوں کو پولیوڈراپس پلائے جارہے ہیں۔بلوچستان میں 25 لاکھ 97 ہزار 735 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہورہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں 421455 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن جاری ہے، آزادکشمیر میں سات لاکھ 20 ہزار 172 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہورہی ہے۔