قومی کرکٹرز عامر یامین اور صہیب مقصود سے رشوت لینے والے سندھ پولیس کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز سے رشوت لینے کے معاملے پر ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد نے انکوائری رپورٹ ترتیب دیدی۔ حکام کے مطابق معاملے میں سکرنڈ تھانہ کے4پولیس اہلکار ملوث پائے گئے۔
ملوث اہلکاروں کیخلاف ان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کرکے قانونی کاروائی کی جارہی ہے جبکہ تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او اور بڑے منشی کو غفلت مرتکب قرار دیکر معطل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہید بینظیرآباد میں کرکٹرز عامریامین اور صہیب مقصود سے پولیس کی جانب سےرشوت لینےپرآئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے نوٹس لے کر ڈی آئی جی شہید بینظرآباد سمیت تمام افسران سے تفصیلات طلب کر لیں۔
خیال رہے کہ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹرز کو بھی نہ چھوڑا، پولیس نے کرکٹر عامر یامین اور صہیب مقصود سے رشوت طلب کر لی، عامر یامین نے رشوت طلبی کی داستان سوشل میڈیا پر بیان کر دی۔
عامر یامین کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم سندھ کی بجائے پنجاب میں رہتے ہیں،زندگی میں پہلی بار کراچی سے ملتان بذریعہ سڑک سفر کیا ہر 50 کلومیٹر کے بعد روک کر پولیس پیسوں کا تقاضا کرتے ہیں اور پیسے نہ دینے پر پولیس اہلکار اسٹیشن لے جانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔