نیویارک میں بھارتی سفیرترنجیت سنگھ کو ایک گوردوارے میں سکھوں نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے پر جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ کے خلاف نعرے لگے گئے، ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ کونیویارک کے گوردوارے میں سکھوں نے آڑے ہاتھوں لیا اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے پر جواب طلب کی تاہم بھارتی سفیر عوام کے کسی بھی سوال کا جواب دینے میں بُری طرح ناکام دکھائے دیے۔
سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے خطے میں ہمیشہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ہوا دی ہے، مودی سرکارقتل و غارت کے زور پر تحریک خالصتان کو دبانا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ جون 2023 میں ہندوستان نے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کروا دیا جبکہ سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کو بھی قتل کرنے کی ہندوستان نے ناکام کوشش کی۔
امریکہ نے سکھ رہنماؤں کے قتل کے جرم میں ہندوستان کو وارننگ جاری کر دی، کینیڈا اور امریکہ سمیت دیگر فائیو آئیز ممالک نے بھی سکھ رہنماؤں کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔ ہردیب سنگھ کا قتل سکھ کمیونٹی کے خلاف مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔