سنہ 1971 کی جنگ سے جڑی کئی من گھڑت کہانیاں غلط ثابت ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق 1971ء کی جنگ کے حوالے سے چند من گھڑت کہانیاں جڑی ہوئی ہیں اور اسی جھوٹ کی وجہ سے دنیا نے ان پر یقین کرنا شروع کردیا تھا۔ سوشل میڈیا اور ویب پیجز اس زہریلے پروپیگنڈے سے بھرے پڑے ہیں جو مسلسل تمام لوگوں کے ذہنوں کو خراب کر رہا ہے۔
تیس لاکھ بنگالیوں کو مارنے، دو لاکھ خواتین کی عصمت دری اور 93 ہزار مسلح افواج کے اہلکاروں کو جنگی قیدی بنانے کی کہانیوں کو نامور مصنفین کی تحقیق نے فرضی قرار دیا ہے۔
مسٹر افرا سیاب، عبدالمومن چوہدری، ڈاکٹر جنید احمد، مسٹر اکرام سہگل، اور شرمیلا بوس جیسے نامور مصنفین نے ان سب باتوں کو غلط قرار دیا ہے۔ شرمیلا بوس نے اپنی کتاب میں خواتین کی عصمت دری کی من گھڑت کہانیوں کو واضع طور پر جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔ اس کے علاوہ قتل عام کے اعداد و شمار بھی بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔